• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال میں سوشل ویلفیئر افسر کی عدم موجودگی‘ ایم ایس کی سیکرٹری کو شکایت

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بینظیر ہسپتال میں بیت المال سے ادویات لینے والے مریض سوشل ویلفیئر افسر کے رویہ اور عدم موجودگی سے خوار ہو گئے۔ رمضان میں روزانہ چکر لگانے کے باوجود مذکورہ افسر سیٹ پر موجود نہیں ہوتا‘ کورونا کا بہانہ بنا کر دفتر نہیں آ رہا جبکہ بے بس مریض گرمی اور روزہ کی حالت میں چکر لگا کر مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم بھی کتنی بار اس کو کہہ چکے ہیں مگر وہ کسی کی نہیں سنتے‘ اس کیخلاف سیکرٹری اور ڈائریکٹر کو بھی لکھ چکا ہوں لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے وہ دفتر نہیں آ رہا۔ سوشل ویلفیئر کے انچارج سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہم خود اسکے رویئے سے تنگ ہیں‘ جلد ایکشن لیا جائیگا۔ بعض مریضوں نے خود جا کر ادویات کیلئے چیک لا کر دیئے ہیں مگر اسکے باوجود ادویات سے محروم ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین