• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل نے گزشتہ روز چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ اور صفائی کے متعلقہ افسران و زون انچارج کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جہاں انھیں چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی ایگزیکٹیو انجینئرمکینکل عبدالحق و دیگر نے صفائی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے شعبہ مکینکل کے متعلقہ آفیسران کو ہدایات دی کہ روزانہ کے کچرہ پوائنٹس سے کچرہ مکمل طور پر اٹھایا جائے، انہوں نے عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹروپولیٹن انجینئرنگ برانچ کے سب انجینئر قاہر شاہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین سڑک پر بکھرے ہوئے کچرے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا فوری طور پر تمام کچرہ دانوں کی مرمت کو یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کاسی روڈ، مالی باغ، علمدار روڈ، نیچاری روڈ، میکانگی روڈ، ایوب سٹیڈیم جیل روڈ، سریاب روڈ کے مختلف کچرہ پوائنٹس و دیگر علاقوں کا دورہ کیا کچرہ دانوں کے باؤنڈری وال اور پلیٹ فارم کی مرمت، کھلے اور بغیر مین ہول والے نالوں پر ڈھکن رکھنے و دیگر کی بہتری کے لئے فوری احکامات جاری کئے، انکا کہنا تھا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا سیٹلاٹ ٹائون کے دورے کے موقع پر ژوب روڈ اور سرکی روڈ بڑیچ مارکیٹ کے کے ساتھ مین برساتی نالے جو کہ مختلف پوائنٹس پر چوک ہو چکی ہیں کو فوری طور پر صاف کرنے کے احکامات جاری کیے، اُنکا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 26 روزہ صفائی کے سلسلے کے تحت مجموعی طور پر 28 ہزار ٹن برسوں پرانے ڈمپ کچرے کی اٹھوائی بھی پایہ تکمیل کو پہنچی جس سے کافی حد تک ڈمپ کچرہ ٹھکانے لگایا جا چکا اور مزید کے لئے بھی مشاورت جاری ہے۔ چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ نے بھی متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کی کہ جہاں جہاں بھی تعمیراتی ملبہ پڑا ہے اسکی اٹھوائی بھی جلد یقینی بنائی ۔
تازہ ترین