• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی پر احتجاجی مظاہرہ

جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی اور جنگ، جیو اور دی نیوز کو بند کرنے کی کوشش کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر واقع جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے، شرکا نے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں جنگ ایمپلائز یونین کے صدر حماد اللّٰہ سیاپاد اور جنگ کوئٹہ کے ایڈیٹر سید خلیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 34 سال پرانے بے بنیاد مقدمے میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو 56 روز سے پابند سلال رکھنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جب تک میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہیں کیا جاتا ہے، کارکنوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین