• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب و سندھ سے لاکھوں گندم کی بوریاں برآمد

پنجاب و سندھ سے لاکھوں گندم کی بوریاں برآمد


پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

پنجاب سے گندم کی 2 لاکھ 35 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ سندھ سے 31 ہزار 900 گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔

حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے اسپیشل برانچ پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔

اس کارروائی میں گندم کی 2 لاکھ 35 ہزار بوریاں برآمد کرکے گوداموں کو سیل کردیا، برآمد کی جانے والی گندم کی مالیت 5 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر روشن پہنور کے مطابق المصطفی رائس مل پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی 20 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی گئی۔

تمام گندم کی بوریاں ضبط کرلی گئی ہیں، مالیت کروڑوں روپے ہے، مل کو سیل کردیا گیا ہے۔

مٹیاری میں فوڈ انسپکٹر ناصر کاظمی کے مطابق محکمہ خوراک نے ہالہ کے نجی گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی 10 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

چھپائی گئی گندم کی بوریاں غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی تھی، مزید کارروائی کے لئے 5 افراد کے گودام سیل کردیئے ہیں۔

میرپورخاص میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران گودام میں چھپائی گئی ایک ہزار 900 بوری گندم برآمد کرکے گودام سیل اور گندم تحویل میں لے لی۔

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھٹی کی نگرانی میں شادمان ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئی۔

تازہ ترین