• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری

حکومت نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 22 کروڑ جاری کردیئے۔

وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لئے 16 کروڑ، کٹا فربہ کرنے کے منصوبے کیلئے دس کروڑ اور وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغبانی پروگرام کیلئے پانچ کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2019 -20 میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ روپے مختص کئے گئے جس کے تحت 8 مئی تک آٹھ ارب بائیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے مختص پینتالیس کروڑ میں سے چھتیس کروڑ گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے بیس کروڑ روپے میں سے سولہ کروڑ اور گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے پینسٹھ کروڑ میں سے باون کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق بہتر کپاس کی پیداوار کے منصوبے کیلئے مختص کردہ پانچ کروڑ روپے میں سے چار کروڑ اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے تحقیق کے منصوبے کیلئے مختص دس کروڑ روپے میں سے پانچ کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین