رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔
رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے حق میں کے نعرے لگائے گئے۔
احتجاج کے دوران صدر پریس کلب ممتاز مونس کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزاد میڈیا کو سچ بولنے سے روکنا ہے، میر صاحب کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
صدر پریس کلب ممتاز مونس کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔