کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کی جانب سے ایران کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا گیا،ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربی نے اتوار کو سرکاری ویب سائٹ پر کہا کہ ایران امریکا سے غیر مشروط طور پر قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار تھا،انہوں نے کہا کہ ہم تو امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار تھے لیکن اس سلسلے میں امریکا نے ہی کوئی جواب نہیں دیا۔