• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی

پشاور(صباح نیوز)رمضان المبارک نصف مہینہ گزرجانے کے باوجود ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی اور مختلف اشیائے خورودونوش کی قیمتوں میں اضافہ بدستور برقرار ہے ۔اتوار کے روز پشاورمیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا جبکہ گائے اور مرغی کے گوشت کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ۔گائے کا گوشت جو پہلے ہی سرکاری نرخ نامے سے ہٹ کر فروخت کیا جارہا تھا اب 500روپے کلو تک جا پہنچا ۔اسی طرح پھلوں میں سیب300روپے ،آڑو250، خربوزہ 150 روپے کلو تک جا پہنچا جبکہ بازار میں آتے ہی آم فی کلو 200روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔اسی طرح سبزیوں میں مٹر 200اور بھنڈی 180 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔شہریوں نے اس حوالے سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔
تازہ ترین