• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچانک علیل ہونے والے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت کے بعد فوری طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج کے لیے داخل کئے جانے والے منموہن سنگھ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

منموہن سنگھ صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مکمل صحتیاب ہونے تک وہ اسپتال میں ہی رہیں گے، اسپتال میں اُن کی بھر پور دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  2004 تا 2014 تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دینے والے منموہن سنگھ کی 2009 میں ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی۔

تازہ ترین