پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھوپ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتا دیے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’وبائی بیماری ہو یا نہیں لیکن آپ صبح کی دھوپ لینا مت بھولیں۔‘
سونیا حسین نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ دھوپ متعددی وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے یا نہیں لیکن عالمی ادارہ برائے صحت بھی اِس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران اگر ہم صبح اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی دھوپ لیں تو اِس سے ہم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتاتے ہوئے لکھا:
یاد رہے کہ سونیا حسین کا شمار پاکستان کی معروف اور قابل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ڈراموں کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں جن میں’ مور‘ اور ’آزادی‘ شامل ہیں جبکہ اُن کی نئی آنے والی فلم’ٹچ بٹن‘ہے۔