• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ سے جرمن و فرانسیسی سفراء کی ملاقات

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے جرمنی اور فرانس کے سفراء نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیروں نے جی ٹوئنٹی کی پیشکش اور مزید قرضوں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کوروناوائرس سے قبل پاکستان کی اقتصادی ترقی کی نمو میں 3 فیصد اضافہ متوقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے بعد جی ڈی پی منفی ایک سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان نے جی ٹوئنٹی ممالک سے قرضوں کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، پاکستان کا موقف تھا کہ غریب ملکوں کے قرض کو موخر کیا جائے۔ جی ٹوئنٹی ممالک سے قرضے موخر کرانے پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک پاکستان کے 1.8 ارب ڈالرز کے قرضوں کو موخر کریں، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے قرضوں کو موخر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزارت خزانہ قرضوں کے ایکٹ پر عمل درآمد کرے گا۔

تازہ ترین