سینئر سیاست دان رضان ہارون نے کہا ہے کہ خرم شیر زمان کا انڈس اسپتال اور ڈاکٹر باری پر شک و شبے کے اظہار کرنا قابل مذمت ہے۔
اپنے ایک بیان میں رضا ہارون کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان سرد جنگ میں اسپتال اور ڈاکٹرز کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بیان بازی اور سازشی مقاصد کے لیے کراچی کے اسپتال، ڈاکٹرز استعمال کرنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی۔
رضا ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے تمام معاملات کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپنے نمائندوں کو اشتعال انگیز بیانات سے روکیں۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کو ہدایت کریں کہ وہ ڈاکٹر باری اور اسپتال انتظامیہ سے معافی مانگیں۔
رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پورا کراچی انڈس اسپتال اور ڈاکٹر باری کی انسانیت کے لیے خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔