پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب سندھ کے اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت انتظامات پر دھیان دیتے ہوئے تاجروں کو سہولتیں مہیا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پی تاجروں کے حساب سے ہونی چاہیے، کھلنے والے کاروباروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا سامان مارکیٹ میں بیچا جارہا ہے، جس منسٹر کا صحت سے تعلق نہیں وہ بیانات دینا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے سالانہ صحت کا بجٹ کہیں نظر نہیں آرہا۔