ایران میں تربیتی مشقوں کے دوران حادثاتی طور پر میزائل لگنے کے سبب 19 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
خلیج اومان میں ایرانی بحریہ کی تربیتی مشقوں کے دوران ایک کشتی کے میزائل کی زد میں آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی طور پر ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک فوجی کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، تاہم اب بحریہ نے 19 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق مشقوں میں شریک ’جماران‘ نامی ایرانی بحری جنگی جہاز سے داغا گیا ایک میزائل حادثاتی طور پر ایران ہی کے ’کونارک‘ نامی جنگی بحری جہاز پر جا گرا۔