طوفانی بارش اور آندھی کے باوجود جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے راولپنڈی میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری رہا۔
تپتی دھوپ ہو یا پھر طوفانی بارش جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی اور آزادی صحافت کے لئے جنگ جاری ہے، آزادیِ صحافت کی جدوجہد کرنے والے صحافیوں کا عزم ماضی میں نہ جھکا ہے نہ جھکے گا۔
راولپنڈی میں میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کرنےکے لیے صحافیوں کے ہمراہ دیگر تنظیموں کا احتجاج بدستور جاری رہا۔
صحافیوں نے پرجوش تقاریر سے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی اور حکومت نیب گٹھ جوڑ کے خلاف آواز اٹھائی۔
حکومت اور نیب سے مایوس صحافیوں نے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کردیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جلد سو موٹو ایکشن لیا جائے۔