• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا دوست محمد مزاری سے ٹیلیفون پر رابطہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیرت دریافت کی۔

عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی نے دوست محمد مزاری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ دوست محمد مزاری گزشتہ ہفتے دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور انکا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا ، دوست محمد مزاری آج کل قرنطینہ میں ہیں۔

تازہ ترین