چینی تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر آج کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، کمیشن اسد عمر سے چینی کی برآمدات سے متعلق سوالات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن چینی پر دی جانے والی سبسڈِی سے متعلق بھی اسد عمر کا موقف جانے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان اسد عمر نے کہا تھا کہ چینی انکوائری کمیشن انہیں بلائے، اگر کوئی سوال ہے تو وہ ان سے پوچھا جائے، وزیر اعظم سے نہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسد عمر اور وزیراعظم عمران خان کو چینی انکوائری کمیشن میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔