• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری تعلیم کے بیان کے خلاف سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اساتذہ نے سیکرٹری تعلیم کے بیان کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی، پروفیسر عامر الحق، ایچ آر سی پی کے عبدالحئی، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل کاظمی، سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی، پروفیسر منور عباس، پروفیسر عزیز اللہ میمن ودیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذہ کو چور کہنے والا خود عبوری ضمانت پر ہے اور ای سی ایل میں اس کا نام شامل ہے۔ ۔ سپلا کے رہنمائوں نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے اساتذہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا نوٹس لیں ا سپلا کے رہنمائوں نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 25اپریل کو ایک بار پھر کراچی سے لیکر کشمور تک کے کالج اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔
تازہ ترین