• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک،ایران مذاکرات کے بعد مشترکہ سرحد میرجاوہ از سرنو کھول دی گئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاک،ایران سرحدی عہدیدارن کے درمیان مذاکرات کے بعد پیر کو دو ماہ بعد پاک ایران مشترکہ سرحد میرجاوہ از سرنو کھول دی گئی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی کسٹمز کے سربراہ "سید روح اللہ لطیفی" نے کہا کہ اس سرحدی علاقے میں ہفتے، پیر اور بدھ کو صبح سے 8 سے دوپہر 2 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں حصوں یعنی کسٹم اور سرحدی بازار میں ایران سے آنے والے 75 ٹرکوں کو آمد و رفت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کا نفاذ ہو گیا اور ان ٹرکوں اور سامان کو پاکستان میں پہلے داخل ہونے کی ترجیح دی جا رہی ہے جنہوں نے مارچسے داخلہ ملنے کی قانونی کاروائیاں کی ہیں۔
تازہ ترین