• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارسلز پر بھی کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے

برطانوی ماہرین  کا کہنا ہےکہ گھر پر آنے والے پارسلز پر بھی کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارسل گھر آنے کے بعد اسے 72 گھنٹے کے لیے ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور پھر اسے کھولیں۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ کاغذ کی مختلف اقسام پر کرونا وائرس 72 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ اس دورانیے میں پارسل کو ہاتھ لگانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف بیتھ کے پروفیسر ڈاکٹر بین اینزورتھ کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ کورونا وائرس بھی اسی طرح پھیلتا ہے جس طرح دیگر وائرس پھیلتے ہیں، اس احتیاط پر عمل کرکے ہم کورونا کے پھیلاؤ میں بہت حد تک کمی لاسکتے ہیں۔

تازہ ترین