• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈا ڈرنکس چھوڑیں، اس رمضان بنائیں گُڑ کا شربت

موسم گرما کے آتے ہی سوڈا ڈرنکس، موکٹیل، لیمنیڈ، لسی سمیت مختلف شربتوں کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے، یہ سب ہی مشروبات وقتی طور پر گرمی تو دور بھگاتے ہیں مگر ان میں استعمال ہونے والی پروسیسڈ شوگر کے سبب صحت پر مضر اثرات بھی آتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق حتی الامکان قدرتی اجزا اور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئیے، گرمیوں کے موسم میں شکنجبین کا استعمال نہایت مفید اور گرم موسم میں راحت کا سبب بنتا ہے، اسی طرح مختلف پھلوں کے شربت بنانے کے لیے اگر چینی کے بجائے گُڑ کا استعمال کر لیا جائے تو گرمی کے ساتھ لو لگنے اور گرمی دانوں سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔

گُڑ کے فوائد

گُڑ کے بے شمار فوائد کو سائنس نے بھی مانا ہے، کھانے کے بعد اس کے استعمال سے غذا جلد اور آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے، اس کا استعمال میٹھی غذاؤں میں بلا جھجک کیا جا سکتا ہے۔

جلد کو خوبصورت بناتا ہے

گُڑ میں ’ فلاوینائیڈ‘، ’اینٹی آکسیڈنٹ‘ اور ’ اینٹی ایجنگ ‘ اجزا پائے جانے کے سبب جلد سے جھڑیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، جلد صاف شفاف اور جوان نظر آتی ہے ۔

پھیپڑوں کی صحت میں مفید ثابت ہوتا ہے

امریکی جریدے جرنل انوائیرنمنٹ ہیلتھ پرسپیکٹیو میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گُڑ کے استعمال سے پھیپڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، آلودہ فضا میں سانس لینے کے سبب پھیپڑوں میں موجود مضر صحت مادوں کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

گُڑ میں پائی جانے والی’ نیوٹرینٹس ‘ کے سبب پھیپڑوں کی قدرتی طور پر صفائی ہوتی ہے اور انسانی جسم میں موجو ’لمف نوڈس‘ کی کاکردگی بہتر ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے گُڑ کا استعمال

پروسیسڈ چینی کے مقابلے میں گُڑ قدرتی مٹھاس رکھتا ہے جس کے سبب اس میں نہایت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں ، چینی کے بجائے گُڑ کے استعمال سے مٹھاس کی طلب بھی پوری ہو جاتی ہے ، وزن میں کمی آتی ہے ، بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے جبکہ گُڑ ذیابطیس 2 میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔

گُر کا شربت بنانے کے اجزا :

آدھا کپ پسا ہوا گُر ( شکر )

2 کپ پانی 

4 چمچ لیموں کا رس

1 چائے کا چمچ چاٹ مسالہ

1 چائے کا چمچ بھنے ہوئے زیرے کا پاؤڈر 

5 سے 6 پتے پودینے کے

ایک چٹکی کالا نمک

گُڑ کا فرحت بخش شربت بنانے کا طریقہ :

پسے ہوئے گُڑ کو 2 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیں۔

اب گُڑ کو پانی میں مکس کرنے کے بعد اسے چھان لیں۔

گُڑ کے اس پانی میں پسے ہوئے پودینے کے پتے، پسا ہوا کالا نمک، لیموں کارس ، چاٹ مسالہ ، زیرہ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اب اس شربت میں برف ڈال کر ٹھنڈہ کر کے نوش فرمائیں ، گرمیوں میں باہر سے آنے والے ہر گھر کے فرد کو پیش کریں۔

تازہ ترین