• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی حکومت نے ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں آج سے تمام امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان میں مخصوص عبادات کے لیے تین راتوں کے دوران امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 685 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 73 ہزار 104 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 87 ہزار 621 ہو گئیں۔ 24 لاکھ 49 ہزار 116 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 895 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 36 ہزار 367 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 81 ہزار 795 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 41 ہزار 830 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 484 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 62 ہزار 225 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

یورپی ملک اسپین کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 143 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 739 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19 ہزار 814 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 643 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 423 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 661 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئے۔

برازیل میں کورونا وائرس 11 ہزار 653 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 594 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین