کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اوربارکھان میں منگل کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سےموسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34،بارکھان35 ،دالبندین42 ،گوادر34 ،قلات 29، خضدار37 ،لسبیلہ41 ،نوکنڈی42 ،سبی45،تربت 43،ژوب 35اور زیارت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔