• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں بڑی صعنتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے اپنے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ کے دوران بڑی صعنتوں کی پیداوار22 فیصد کم ہوئی ہے ۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں صعنتی پیداوار گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں23 فیصد کم رہی ہے ۔

رواں مالی سال کے9 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.4 فیصد کمی رہی، جبکہ رواں سال مارچ میں خوراک، مشروبات، ادویات، آٹو موبائلز سمیت دیگر صعنتوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے دوران خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 20.55 فیصد ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں 26 فیصد پیپر اینڈ بورڈ کی صنعت میں 1.85 اور چمڑے 31.49 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مارچ میں فارما سیکٹرمیں 6.47 فیصد، الیکٹرونکس میں 60 فیصد آٹو سیکٹرمیں 49.45 فیصد اور انجینئرنگ میں 35.52 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹرونکس میں57.69 فیصد، لکڑی 98.31 فیصد اورآئرن اینڈ اسٹیل میں 16.44 فیصد کمی آئی۔

دوسری جانب مارچ کے ہی دوران کھاد کی صعنتی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 سیکٹرز کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ جولائی سے مارچ کے دوران کھاد، چمڑے، پیپر اور چمڑے کی صعنتی پیداوار میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال مجموعی طور پر 10 سیکٹرز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہےجن میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، کیمیکل، آٹوسیکٹر، الیکٹرونکس کی صعنتی پیداوارکے شعبے شامل ہیں۔

تازہ ترین