• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے: سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کسی کا آلۂ کار نہیں بننا چاہیے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم کی بہنوں کو گھسیٹنا درست عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سوچتا ہے وہ یہ سب کرے گا اور بچ جائے گا، یہ ان کی خام خیالی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ اگر ادارے اور جمہوریت مضبوط نہ ہوئی تو مسائل پیدا ہوں گے، بانی بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ الیکشن چاہتے تھے تاکہ دھاندلی نہ ہو۔

اُن کا کہنا ہے کہ 36 ہزار ارب روپے بیرونی قرضہ اور ڈالرز کو 282 پر مصنوعی طور پر روکا گیا ہے، آپ کے 20 ارب ڈالرز ایکسپورٹ سے نہیں قرض سے آئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ یہ جو کرپشن اور قرض ہے اس کا بوجھ پاکستانی قوم پر ہے، خیبر پختون خوا کے عوام اور حکومت اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید