• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جی ایس پلس معاہدے کو سود مند قرار دیدیا

وزیراعظم نے جی ایس پلس معاہدے کو سود مند قرار دیدیا


وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کے جی ایس پلس معاہدے کو سود مند قرار دیدیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے جی ایس پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے، یہ سود مند معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت تمام 27 بین الاقوامی کنونشز کے تحت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے وراثت میں خواتین کا حصہ یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسداد چائلڈ لیبر، خواجہ سراؤں اور صحافیوں کے تحفظ سمیت دیگر انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین 1 ارب درخت اگانے سمیت ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات اور انسانی حقوق کے حوالے سے قومی منصوبہ عمل کو سراہ چکی ہے۔

تازہ ترین