• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور امارات میں21 رمضان سے 8 شوال تک عیدالفطرکی چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب اور امارات میں21 رمضان سے 8 شوال تک عیدالفطرکی چھٹیوں کا اعلان 


ابوظہبی/ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے سرکاری و نجی شعبوں کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے بتایاکہ مملکت کے سرکاری اداروں میں 21 رمضان سے 8 شوال تک عیدالفطرکی چھٹیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں 29 رمضان سے عید کی چھٹیاں ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔اماراتی ہیومن ریسورسز اتھارٹی کے مطابق 29 رمضان سے 3 شوال تک پبلک سیکٹر میں عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔

تازہ ترین