پشاور(وقائع نگار)مخصوص اوقات اور لاک ڈاون کی وجہ سے پشاور میں تیار ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے درزیوں پر رش ہونے کی وجہ سے شہری تیار ملبوسات کو خریدنے میں دلچسپی لینے لگے ہیں دوسرا عشر ہ ختم ہونے کو ہے اور عید کی امد قریب ہے جسکی باعث شہری خریداری کیلئے بڑی تعداد میں بازاروں کاخ کرنے لگے تاہم شہری بالخصوص خواتین تیار ملبوسات زیادہ خریدنے لگی کیونکہ لاک ڈاون سے ان لائن خریدی گئی اشیاء تاخیر سے پہنچ رہی ہے ریڈی میڈ گارمنٹس اور کپڑے کی خریداری کے اضافے سے اس کاروبار سے وابستہ دکانداروں کی چاندنی ہوگئی ہے۔