سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی احتساب عدالت میں آج سماعت ہوئی جس میں وہ پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے، ان کے اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل درخواست گزارنے اپنی درخواست میں کہا کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے
عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
اس موقع پر احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔