آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سجل نے’الف‘ کی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈراما’الف‘ میں لی گئی اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کردی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر ڈراما سیریل ’الف‘ کے اُس منظر کی ہے جب مومنہ سلطان ڈرامے میں ’حسنِ جہاں‘ پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی ہوتی ہیں اور اُسی دوران ’قلبِ مومن‘ وہاں آجاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے میں قلبِ مومن کا کردار حمزہ علی عباسی نے بخوبی نبھایا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘


سجل علی نے ’الف‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ ’آپ کو مومنہ سلطان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟‘

اداکارہ کے سوال پر اُن کے مداحوں نے کچھ اِس طرح اپنے جوابات دیے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’الف کی کہانی دل کو چُھو لینے والی ہے جس میں آپ نے بہت بہترین اداکاری کی۔‘

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’اب تک کے آپ کے کرداروں میں میرا سب سے پسندیدہ کردار ’مومنہ سلطان‘ ہے۔‘

ایک مداح نے تو ’الف‘ کو شاہ کار ہی قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’الف‘ کی کہانی ”قلب مومن“ اور ”مومنہ سلطان“ کی زندگی پر مشتمل ہے جس نے اپنی کہانی سے ناصرف دیکھنے والوں کے دل جیتے بلکہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی تاریخ میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔

اِس ڈراما سیریل کی کہانی ’عمیرہ احمد ‘ نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایتکار ’حسیب حسن‘ ہیں اور پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔

ڈراما سیریل ’الف‘ کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، کبریٰ خان، احسن خان، منظر صہبائی، سلیم معراج، لبنیٰ اسلم، عثمان خالد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید