• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا صوبے میں 6 متعدی امراض اسپتال بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا صوبے میں 6 متعدی امراض اسپتال بنانے کا فیصلہ


چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں حکومت سندھ نے صوبے میں 6 متعدی امراض کے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 400 بستروں پر مشتمل متعدی امراض کے اسپتال بنائےجائیں گے، جبکہ سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص میں 200 بستروں کے اسپتال بنائےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ، شہید بےنظیر آباد میں 200 بستروں کے اسپتال بنائےجائیں گے۔

اجلاس میں لمس جامشورو میں آئی سی یو کی اپ گریڈیشن کے لیے 180 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کو تمام فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ متعدی امراض کے اسپتال کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ کے لئے بھی ادارہ بنا رہے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین پلاننگ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

تازہ ترین