• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ شاید کورونا وائرس اب کبھی ختم نہ ہو۔

جنیوا میں میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ اگر ویکسین بنا بھی لی جاتی ہے تب بھی کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش درکار ہو گی۔ دنیا سے ایڈز کی بیماری بھی ختم نہیں ہوئی اور شاید یہ وائرس بھی کبھی ختم نہ ہو۔

ڈاکٹر ریان کا کہنا تھا کہ خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین ہونے کے باوجود یہ ختم نہیں ہوئیں۔ کورونا کیخلاف 100 سے زائد ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے، تاہم کوئی نہیں بتا سکتا کہ کورونا وائرس کب ختم ہو گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس نے کہا کہ اب بھی کوشش کر کے وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین