وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا این ایف سی تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ مشیر خزانہ کو این ایف سی میں شامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کی کمیشن میں شمولیت بھی درست نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے لیے ارکان کی نامزدگی آئین میں درج طریقہ کار کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں نامزدگی وزرائےاعلیٰ کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔