کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف جعلی کاغذات پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کی حتمی رپورٹ تیار کرلی۔
اینٹی کرپشن کے مطابق سپرہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا،تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے جو حلیم عادل شیخ کی ملکیت ہے 6 ہاوسنگ سکیمیں لانچ کیں،جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کر کے دکھایا گیا ۔
ریونیو اور سیہون اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا گیا ۔
جاری کردہ تمام سکیمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں جبکہ گالف سٹی پراپرٹیز بھی پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے جس کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں۔
حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں۔