کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا پیش نہ ہو سکے۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔