• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 355 مسافروں کو لے کر پیرس پہنچ گئی

پیرس(رضا چوہدری) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز PK 8749 اسلام آباد سے355 مسافروں کو لیکر پیرس پہنچ گئی - یہ مسافر کوروناوائرس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہوجانے کی وجہ پاکستان میں رکے ہوئے تھے۔ واپس آنیوالوں میں جرنلسٹ فورم فرانس کے دو ارکان راؤ خلیل احمد اور بلال محمد خان، کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور کمیونٹی کے دیگر سرکردہ افراد شامل تھے۔ بزنس ڈائریکٹر وقار ملک لوگوں کو مکمل ضروری سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ پیرس سے واپسی پر یہ پرواز 150 مسافروں اور تین میتوں کو لیکر پیرس سے لاہور روانہ ہوگئی، پاکستان روانہ ہونیوالے مسافروں کو سفارت خانہ کی طرف سے ماسک اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔

تازہ ترین