لاہور ( خبرنگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث گزشتہ روز ان کی عدالت کی پیشی فہرست منسوخ کردی گئی. عدالت میں ڈھڈھوچہ ڈیم کی تعمیر ،صنعتوں کو بجلی بلوں میں رعایت نہ دینے اور دیگر کیسز سماعت کے لئے مقرر تھے۔