پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اسپیکر اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔
خط میں خواجہ آصف نے اسپیکر اسد قیصر سے آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے ایام پورے کرنے کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 54 دو کے تحت ہر سال 130 دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا لازمی ہے، اب تک صرف 77 دن اجلاس ہوا، 53 دن اجلاس ہونا ابھی باقی ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمانی دن پورے نہ ہونا ایوان کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔