آپ آف لائن ہیں
منگل 15؍ذیقعد 1441ھ 7؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جار ی

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے، حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیاء خور و نوش کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ہوا، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 88 پیسے اضافہ، جبکہ ایک ہفتے میں تازہ دودھ ایک روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے 5 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت سوا چھ روپے مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں دہی، لہسن، ٹماٹر اور چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 3 روپے 78 پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں دال مسور ساڑھے تین روپے فی کلو سستی اور دال چنا 5 روپے 29 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر 78 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں چینی، گھی، انڈے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید