کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس 18 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود نئے بنچ کا حصہ بن گئے ۔
کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت 18مئی کو ہوگی سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا ہے ۔
چیف جسٹس گلزار احمد بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس کے بعد جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ بن گئے ہیں۔
جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں اور جسٹس عمر عطا بندیال لاہور میں سماعتوں میں مصروف ہیں جس کے بعد یہ نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس قاضی امین بدستور بنچ کا حصہ ہونگے ۔
کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔