• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں ڈاکٹر، سرگودھا میں 7 پولیس اہلکار کورونا کا شکار

خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں ڈاکٹر اور پنجاب کے ضلع سرگودھا میں 7 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق ہنگو میں واقع ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید ثمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید ثمین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئیسولیشن اختیار کرلی۔

ان کا کہنا ہےکہ صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اپنے فرائض سر انجام دوں گا۔

ادھر سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کورونا وارڈ پر تعینات 7 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی عمریں 21 سال سے 47 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ پولیس کے مزید 36 اہلکار کورونا کا شکار

ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی سرگودھا نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ان پولیس اہلکاروں کے گھروں کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

تازہ ترین