• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی کے عملے کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا 




سندھ پولیس کے مزید 36 افسران اور جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ پولیس میں 36 نئے کورونا کیسز کے بعد اس عالمی وباء سے متاثر ہونے والے پولیس کے ملازمین کی تعداد 151 ہو گئی ہے جن میں سے 2 انتقال کر چکے ہیں۔

ان دونوں انتقال کر جانے والے اہلکاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے شہید کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کورونا سے صحتیاب پولیس کانسٹیبل کا SHO نے استقبال کیا

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران 36 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 2 اہلکاروں نے شہادت پائی ہے۔

ترجمان کے مطابق زیرِ علاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 119 ہے، جبکہ 29 افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، زیرِ علاج ایک سب انسپکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے 2 سپر اسٹورز کے 6 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں اسٹور سیل کر دیئے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے آج سے مرحلہ وارتمام سپرمارکیٹس کے ملازمین کے ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 189 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 174 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 648 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 21 ہزار 442 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 84 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


تازہ ترین