سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز پشاور ائیر پورٹ پہنچ گئی ہے۔ مسافروں کو ابتدائی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ حکام کے مطابق سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز پشاور ائیر پورٹ پہنچ گئی ہے۔
پرواز کے ذریعے سوڈان میں پھنسے ہوئے 249 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو ابتدائی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق فضائی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوڈان سے کوئی فلائٹ پشاور آئی ہے۔