• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائینگے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وبا کے ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اگلے سال ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سفارشات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے پلاننگ کمیشن کے سسٹم میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین