• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، پاکستان، بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کردیا

کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، پاکستان


اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ استصواب رائے کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، کشمیریوں کی قانونی وجائز جدوجہد کو دہشت گردی کے طورپر بیان کرنے کی بھارتی شرانگیزی اور فتنہ پردازی کامیاب نہیں ہوگی۔

عالمی برادری کوصورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے بھارت پر زوردینا ہوگا کہ وہ علاقائی امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہیں جس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ 

یہ ہتھکنڈے مایوسی کے عالم میں ان بھارتی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں سے ہٹانا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کی مقامی مزاحمت کا سامنا ہے جو کشمیریوں پر بھارت کے بدترین جبرواستبداد اورڈھائے جانے والے مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے، حقائق کو چھپانے، توڑنے مروڑنے اور جنگی جنون کی مسلسل کوششیں جنوبی ایشیاکے امن وسلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔

تازہ ترین