گوجرخان(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان نے کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جو سہولت تاجروں کو دی ہے وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں مگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو تاجر ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کے کاروبار سیل کر دیئے جائیں گے۔