گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انسداد ڈینگی ڈے منانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے دفتر میں سیمینار منعقد کیاگیا جس میں محکمہ کے تمام افسران اور اہلکاران نے شر کت کی۔ جس میں شہریوں اور سول سوسائٹی کو ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا،سیمینارمیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ٖویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے اس دن کے اغراض و مقاصد بیان کئے بعدازاں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں واک بھی ہو ئی ۔