• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب انسٹاگرام صارفین لائیو ویڈیو شیئر کر سکیں گے

مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنیا بھر کے صارفین اب اپنی لائیو ویڈیو کو 'آئی جی ٹی وی' پر شیئر کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد ایک ایسا فیچر ایپ میں شامل کرنے والے ہیں جس سے صارفین لائیو ویڈیو کو اپنے آئی جی ٹی وی پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

اب اس فیچر کو دنیا بھر سے انسٹاگرام کے تمام تر صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب دنیا بھر میں عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ اب انسٹاگرام پر پہلے سے زیادہ لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف لائیو ویڈیو ختم کرنے کے بعد وہیں ایک آپشن دیکھیں گے 'شیئر ٹو آئی جی ٹی وی' یعنی آئی جی ٹی وی پر شیئر کریں۔

اس آپشن پر کلک کر کے آپ کی لائیو ویڈیو آئی جی ٹی وی پر چلی جائے گی اور اگر آپ اپنی و یڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن بھی یہیں موجود ہو گا۔

تازہ ترین