• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی ایک الگ پہچان رکھنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں ’مومنہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ ہر بار کی طرح دلکش نظر آرہی ہیں۔


 اِس مرتبہ سجل علی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے اپنے دلوں میں ہمارے لیے جگہ بنائی اور ہم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے مداح میرے لیے اللّہ کی نعمت ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: سجل نے’الف‘ کی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

یاد رہے کہ احد رضا میر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی سجل علی کو اُن کے مداح اُن کی شادی کے بعد مزید چاہنے لگ گئے ہیں۔

مداح میرے لیے نعمت ہیں، سجل علی
سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر

مداح اُن کا لائف اسٹائل، اُن کی خوبصورتی اور اُن کی منفرد اداکاری کو بےحد سراہتے نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 5 اعشاریہ 6 ملین یعنی 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔

اِس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل’الف‘ میں لی گئی اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کی تھی۔


اداکارہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ’آپ کو مومنہ سلطان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟‘

تازہ ترین