پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتی ترکش سیریز’ارطغرل غازی ‘ کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان ‘ جیسا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ’حلیمہ سلطان‘ جیسا کردار نبھانے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور قبول کریں گی۔
حریم شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی اچھی آفر ملے تو ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اسے بھرپور طریقے سے نبھائے، میری بھی یہی کوشش ہوگی۔‘
حریم شاہ نے ’حلیمہ سلطان ‘ کے کردار کو ایک مشکل کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایسا کردار نبھاؤں جس سے ہماری تاریخ کی یاد تازہ ہو۔
حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کی جاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے انداز بیان اور چہرے کے تاثرات دیکھنے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ 13 ویں صدی میں پہنچ گئی ہیں۔